لاافسروں کی تنخواہوں اور تعیناتیوں کا طریقہ کار پیش کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لاء افسران کی بھاری تنخواہوں اورمیرٹ کے برعکس تعیناتیوں کے خلاف دائر انٹراکورٹ اپیل پر تعیناتیوں کا طریقہ کار پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی، درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ان کے آفس میں لاء افسران کا عہدہ آئینی نوعیت کا ہے مگر تعیناتیوں کا طریقہ کار ہی موجود نہیں، انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں حکومت پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے لاء افسران کی تنخواہوں میں بلاجواز اضافہ کیا، انہوں نے بتایا کہ عدالتی فائل سے اپیل کے بعض حصے غائب ہیں،انہوں نے کہا کہ آئینی عہدے پر سیاسی بنیادوں پر تعیناتی آئین سے متصادم ہے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لاء افسران کی میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کو کالعدم قرار دے، جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل آفس میں تعیناتیوں کا طریقہ کار پیش کرنے کی ہدائت کر دی، عدالت نے رجسٹرار آفس کو دائر اپیل کا گمشدہ ریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
لا افسر،ریکارڈ