تنقید جمہوریت کا حسن مگر اخلاقی دائرہ میں ہونی چاہئے: جاوید چودھری

تنقید جمہوریت کا حسن مگر اخلاقی دائرہ میں ہونی چاہئے: جاوید چودھری

ممتاز سینئراینکر جاوید چودھری نے کہا ہے کہ سیاست دان ٹی وی پر بیٹھ کر ایک دوسرے سے دست و گریبان ہو کر نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں ۔جن لوگوں کا کام اسمبلیوں میں بیٹھ کر قانون سازی کرنا، ملک چلانا اور خود کو ایک ماڈل کے طور پیش کرنا ہے اگر وہی ایک دوسرے کیساتھ دست وگریبان ہوں گے تو نئی نسل کیا سبق حاصل کرے گی۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جاوید چودھری نے کہا کہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے مگر اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر ہونی چاہئے کیونکہ ایک دوسرے کیساتھ لڑائی جھگڑے اور تھپڑ مارنے سے جمہوری اقدار کی نفی ہوتی ہے ۔سیاستدان دوسروں کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں لیکن اس قسم کی غیر اخلاقی حرکات سے یہ اپنے سیاسی قد کاٹھ کو چھوٹا کرتے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر