جھگڑوں کی روک تھام کیلئے میڈیا ہاؤسز ضابطہ اخلاق تیار کریں: پی جے میر
معروف اینکر پرسن پی جے میر نے کہا ہے کہ میڈیا پر سیاستدانوں کا ایک دوسرے کو چور کہنا اور تھپڑ مارنا قابل مذمت فعل ہیں ۔دونوں جماعتوں کے قائدین کو اپنے لوگوں کی سیاسی تربیت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہو سکے ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی جے میرنے کہا کہ حقیقت ہے کہ عدم برداشت کا کلچر پی ٹی آئی نے متعارف کروایا ہے اور ایسے واقعات کا کریڈٹ بھی تحریک انصاف کو جاتا ہے ۔اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام جماعتوں کی قیادت اور میڈیا ہاوسز کو مل کر ضابطہ اخلاق مرتب کرنا ہو گا ۔