ٹاک شوز میں بدتہذیبی کا کلچر انتہائی خطرناک: اظہر صدیق

ٹاک شوز میں بدتہذیبی کا کلچر انتہائی خطرناک: اظہر صدیق

ممتاز قانون دان اظہر صدیق نے کہا ہے کہ ٹاک شوز میں بد تہذیبی کا کلچر پروان چڑھنا انتہائی خطرناک اور معاشرے میں عدم برداشت کی بڑ ی مثال ہے ۔مسلم لیگ(ن) کے وزیر دانیال عزیز کا تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کو چور کہنا اورپھر نعیم الحق کا دانیال عزیز کے منہ پر تھپڑمارنا ایک نامناسب عمل ہے لہٰذاضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دانیال عزیز،طلال چودھری اور مریم اورنگزیب کے ٹاک شوز پر پابندی لگا دی جائے تو ایسے واقعات میں بڑی حد تک کمی آسکتی ہے ۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اظہر صدیق نے مزید کہا کہ معاشرے میں صبر اور برداشت ختم ہو رہا ہے جو کہ معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...