عدم برداشت کا رجحان روکنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا: پروفیسر سعد بشیر ملک

عدم برداشت کا رجحان روکنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا: پروفیسر سعد بشیر ...

معروف ماہر نفسیات پروفیسر سعد بشیر ملک نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے ایک دوسرے پر حملوں سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے اور یہ عدم برداشت کا رجحان ملک اور معاشرے کیلئے انتہائی خطرناک ہے اور اس کو روکنے کیلئے حکومت اور معاشرے کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر سعد بشیر ملک نے کہا کہ ایسے واقعات تربیت کی کمی کا شاخسانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر معاشرے میں عدم برداشت کا کلچر پروان چڑھ رہا ہے جو ٹھیک نہیں کیونکہ ایک دوسرے کو تھپڑ مارنامہذب معاشرے کی روایات نہیں ہے ۔

مزید : صفحہ آخر