حافظ آباد: نرسنگ سکول کی طالبات کا آٹھ ماہ سے اعزازیہ نہ ملنے احتجاجی مظاہرہ

حافظ آباد: نرسنگ سکول کی طالبات کا آٹھ ماہ سے اعزازیہ نہ ملنے احتجاجی مظاہرہ

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نرسنگ سکول کی طالبات نے گزشتہ آٹھ ماہ سے اعزازیہ نہ ملنے کے خلاف یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد حنیف بھٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعرہ بازی کی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں گذشتہ آٹھ ماہ سے اعزازیہ نہیں دیا جارہا اور بغیر اعزازیہ کے ہم سے ڈیوٹی لی جارہی ہے۔ہم محکمہ صحت کے ارباب اختیار کو کئی بار اپنی مشکلات سے آگاہ کرچکی ہیں لیکن ہماری کوئی شنوائی نہ ہورہی ہے۔جس کی وجہ سے اب ہم مجبور ہوکر ہسپتال میں غیر معینہ مدت تک کام کرنا بند کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے واجبات ادا نہیں کئے جاتے اسوقت تک ہم کام نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی ہماری شنوائی نہ ہوئی تو پھر ہمیں چوکوں اور چوراہوں میں آکر احتجاج کریں گی۔اس موقع پر طالبات نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر حنیف بھٹہ کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ہم نے تمام پراسیس مکمل کرکے اکاؤنٹس آفس بھجوادیا ہے لیکن اس میں ہماری سستی اور غفلت نہ ہے بلکہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کی جانب سے انہیں چیک جاری نہیں کئے جارہے۔ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کے مطابق فنڈز کی کمی کی وجہ سے چیک نہیں بن سکے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...