فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

فیصل آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک)الائیڈ ہسپتال میں الٹی گنگا بہنے لگی ، مریضوں کو ٹھنڈا پانی میسر ہو یانہ ہو لیکن پرائیویٹ کینٹین کو سرکاری بجلی مفت فراہم کردی گئی ، مریضوں کیلئے فر اہم کیا جانیوالا سٹریچر باربرداری کیلئے استعمال ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ڈویڑن کے سب سے بڑے الائیڈ ہسپتال میں جہاں عام مر یضوں کے لئے سہولیات عمومی طور ناپید ہوتی ہیں لیکن عملے اور کینٹین کے پر ائیویٹ کنٹریکٹر کی ملی بھگت سے سرکاری بجلی مفت فراہم کی جا رہی ہے ، پانی کی بوتلیں سپلائی کرنے کیلئے کینیٹن کے ملازمین کی جانب سے مریضوں کو لے جانے والا سٹریچر استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...