بلاول بھٹو سمیت تین افراد کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

بلاول بھٹو سمیت تین افراد کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

ٹھٹھہ(آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت تین افراد کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست داخل کردی گئی، درخواست میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اور ضلعی صدر پیپلز پارٹی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے وکیل پیر طارق احمد نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ پارٹی چیئرمین نے صادق علی میمن کو ضلعی صدر بنایا ہے جسے سپریم کورٹ نے 2013 میں حلقہ 237 ٹھٹھہ ون سے انتخابات جیتنے کے بعد نا اہل قرار دیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنے دوہری شہریت کے حوالے سے نامینیشن فارم میں غلط بیانی کی تھی ۔ بلاول بھٹو نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف ایک نا اہل شخص کو پارٹی کا ضلعی صدر مقرر کیا ہے اس لیے فوری طور پر صادق علی میمن کو ضلعی صدر کی حیثیت سے کام کرنے سے روکا جائے اور آئندہ الیکشن میں بھی حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے اور چیئرمین کو پابند بنایا جائے کہ فوری طور پر صادق علی میمن کی ضلعی صدر کی حیثیت ختم کی جائے۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...