پارکنگ کمپنی کیس، نعمان 29مئی کو نیب طلب
لاہور(خبرنگار)نیب نے پارکنگ کمپنی کیس میں پارکنگ کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹوحافظ نعمان کو 29مئی کو طلب کر لیا ہے۔گزشتہ روز اس کیس میں پارکنگ کمپنی کے جی ایم آغا مامون پیش ہوئے جبکہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے کمشنرلاہور عبداللہ سنبل کو معاونت کے لیے طلب کررکھاتھا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے پارکنگ کمپنی کے جی ایم آغا مامون سے بیس سوالات کیے جس پرجی ایم آغا مامون روزے کی حالت میں گھبرا گئے اور محض چند سوالوں کے جوابات دے سکے جس پر نیب نے آغا مامون کو 29مئی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
نیب طلب