نیب لاہو ر نے پان پتی کیس میں برآمد 35 لاکھ کا چیک کسٹم حکام کے حوالے کردیا

نیب لاہو ر نے پان پتی کیس میں برآمد 35 لاکھ کا چیک کسٹم حکام کے حوالے کردیا

لا ہور (خبر نگار)ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب لاہو رامجد مجید اولک نے پان پتی کیس میں برآمد35لاکھ روپے کی رقم کا چیک کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔یہ رقوم میسرز عقیل انٹر پرائزرز، میسرز اکرام ٹریڈرز اور میسرز کومیکس انٹر پرائیزرز کے مالکان سے وصول کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام اور کلیئرنگ ایجنٹس کی آپس کی ملی بھگت سے پان پتی کی بیرون ملک سے برآمد کی مد میں غبن کی گئیں۔ حکومتی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا جاتا رہا۔نیب لاہور کی جانب سے مذکورہ کیس میں درجنوں کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائرکئے جا چکے ہیں جن پر عدالتی کارروائی جاری ہے جبکہ پلی بارگین کرنیوالے ملزمان سے لوٹی گئی مکمل رقوم کی واپسی جاری ہے جو گاہے بگاہے متعلقہ حکام و اداروں کو واپس لوٹائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہاکہ کرپٹ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور بد عنوانی میں ملوث ملزمان سے کسی قسم کی رعائیت نہیں برتی جائیگی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...