ن لیگ کو ایک جھٹکا ، بھکر اور ظفر وال سے 5ممبران اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگ کو ایک جھٹکا ، بھکر اور ظفر وال سے 5ممبران اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بھکر،راجن پور،ظفروال(نامہ نگار،ڈسٹر کٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ(ن) کو بڑا جھٹکا ،بھکر سے تین، ظفر وال سے دوممبران اسمبلی جبکہ سابق ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلزپارٹی سردار فاروق امان اللہ خان دریشک تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے بھکر میں ن لیگ کی تین اہم وکٹیں گرادی ہیں ،بھکر سے مقامی دھڑے عوامی خدمت محاذ سے تعلق رکھنے وا لے ممبر قومی اسمبلی ،پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ،ایم پی اے ایز عامر عنایت خان شاہانی اور ملک غضنفر عباس چھینہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے جس کا اعلان انہوں نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات میں کیا ،پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) ،سابق سینٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ کے کزن ہیں اور وہ 30سال سے زائد عرصہ سے مسلم لیگ کیساتھ شامل رہے 2002کا الیکشن انہوں نے چوہدری شجاعت کیخلاف بھکر سے لڑا ،2008ء کے الیکشن میں آزاد امیدوار رشید اکبر خان نوانی سے شکست کھائی جبکہ 2013ء کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی طرف سے ان کے مد مقابل امیدوار رشید اکبر خان نوانی کو ٹکٹ دیا گیا تاہم وہ بعد ازاں جعلی ڈگری کیس میں سزا پانے کے بعد الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے اور ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ نے بعد ازاں بھکر کے مقامی دھڑے عوامی خدمت محاذ کے پلیٹ فارم سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور کامیاب ہوکر دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے مسلم لیگ(ن) نے پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ کے عہدے سے بھی نوازا ان کا گھرانہ پرانا مسلم لیگی ہے جبکہ تحریک انصا ف میں شامل ہونیوالے ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی جو تحصیل بھکر سے منتخب ہوئے تھے انہوں نے بھی آزاد حیثیت میں عوامی خد مت محاذ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوکر بعد ازاں مسلم لیگ(ن ) میں شامل ہوئے شاہانی خاندان بھی اہم سیاسی خاندان ہے اور عامر عنایت شاہانی کے والد نائب ضلع ناظم رہ چکے ہیں جبکہ ان کے کزن نعیم اللہ خان شاہانی ایم پی اے اور وزیر رہ چکے ہیں تحصیل منکیرہ سے منتخب ہونیوالے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ جو قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر چار الیکشن لڑ چکے تھے جن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے مد مقابل امیدوار سعید اکبر خان نوانی 3 مرتبہ جبکہ ایک بار حفیظ اللہ خان نوانی مرحوم کامیاب قرار پائے 2013ء کے الیکشن میں جماعت کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور سعید اکبر نوانی کی نااہلیت کے با عث ان کے بھتیجے احمد نواز خان نوانی جو اس وقت ضلع چےئرمین بھی ہیں کو شکست دے کر منتخب ہوئے اور اپنے گروپ عوامی خدمت محاذ کے ممبر ان اسمبلی سمیت مسلم لیگ(ن) جوائن کرلی اور اب مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے جا ر ہے ہیں ۔دریں اثنا سابق ایم پی اے پیپلز پارٹی مرحوم سردار امان اللہ خان دریشک کے فرزند اور سابق ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی پی پی جنو بی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، اس موقع پر اُنہوں نے عمران خان سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران بیرسٹر علی رضا خان دریشک بھی موجود تھے ۔ دریں اثناء ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں محمد رشیداور ایم پی اے چوہدری اویس قاسم نے گزشتہ روز شام چار بجے اسلام آباد میں عمران خان کیساتھ ملاقات کی اور تحریک انصاف میں باضابطہ شمیولیت اختیار کر لی ،ضلع نارووال میں مسلم لیگ (ن) ایک قلعہ کی حیثیت رکھتی ہے مگراس قلعہ میں دارڑیں آچکی ہیں ایک عرصہ سے مسلم لیگ (ن) کیساتھ وفا کرنیوالے اب مسلم لیگ (ن) کو خیر با د کہہ چکے ہیں،ایم این اے میاں محمد رشید دوبار مسلم لیگ ن کی سیٹ پر ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں، میاں محمد رشید کے صاحبزادے میا ں یا سر رشید بھی مسلم لیگ (ن) کی سیٹ پر ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں ،ایم پی اے چوہدری اویس قاسم بھی خاندانی مسلم لیگی تھے ان کے آبا ؤ اجداد مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر الیکشن لڑتے تھے ،چوہدری اویس قاسم خودپی پی 132 میں مسلم لیگ ن کی سیٹ پر دو بار ایم پی ا ے منتخب ہو چکے ہیں ۔یاد رہے چند ر و ز قبل بھی عمران خان سے (ن) لیگ کے ایم این اے سردار عاشق گوپانگ، ایم پی اے عامر گوپا نگ ا و ر ایم پی اے سبطین رضا نے ملا قا ت کی اور تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔جھنگ سے ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیر سلطا ن نے بھی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنیوالوں میں شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -