رمضان میں مساجد کی سیکورٹی سخت کرنے، قیام امن کیلئے اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایات

رمضان میں مساجد کی سیکورٹی سخت کرنے، قیام امن کیلئے اداروں کو متحرک رہنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نیوز رپورٹر)پنجاب سول سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کے اجلاس میں صوبائی دارالحکوت سمیت صوبہ بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال زیرغور آئی۔ اجلاس کے دوران امن وا مان کے حوالے سے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سکیورٹی اداروں کے سینئر افسروں نے سکیورٹی صورتحال اور اقدامات کے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ ماہ رمضان میں مساجد اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں قیامِ امن کیلئے اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایات دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتِ حال کو یقینی بنانے کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں مشیر وزیر اعلی رانا مقبول احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان، آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز ،سی سی پی او لاہور امین وینس ، ایڈیشنل آئی جی، سی ٹی ڈی رائے طاہر سمیت دیگر سینئر افسروں نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -