پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر متعدد افسروں کے تقرروتبادلے

پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر متعدد افسروں کے تقرروتبادلے

لاہور( نیوز رپورٹر)پنجاب حکو مت نے انتظامی بنیادوں پر متعدد افسروں کے تقرروتبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی آر شاہد اقبال کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انفارمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ سمن رائے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے۔اختر عباس کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر لگادیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایل ڈی اے عثمان غنی کا تبادلہ کرکے ڈپٹی سیکرٹری آئل اینڈ گیس محکمہ توانائی تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری گورنر ہاوس زبیر وحید کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل سیکرٹری گورنر ہاوس لگا دیا گیا۔ جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو تاثیر احمد کا تبادلہ کرکے محکمہ سروسزمیں رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی آفس محسن عباس شاکر کاتبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مقرر کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لیہ مظفر مختار کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ لیہ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے افسروں کے تقرروتبادلہ کا نوٹیفیکیشین جاری کردیا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...