کاغذات نامزدگی سے 36گھنٹے پہلے ن لیگ کا امیدوارفائنل کرنے کا فیصلہ
لاہور(جاوید اقبال)پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات 2018کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کرنے کا فیصلہ فوری طور پر التوا میں رکھ لیا ہے۔ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل تنظیموں سے متواقع اُمیدواروکے پینلزوصول کرلیے ہیں۔ تاہم انھیں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے مقررہ تاریخ سے 36گھنٹے پہلے اعلان کیا جائے گا کہ کس حلقے سے کون مسلم لیگ ن کا امیدوار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ ہر روز بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی کا دھڑا دھڑ پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کی صورتحال پر مسلم لیگ ن نے امیدوار فائنل کرنے کی حکمت عملی فوری طور پر تبدیل کرلی ہے۔جس کے تحت ن لیگ حلقوں میں اپنے امیدوار کے ناموں کا اعلان فائنل وقت پر کریں گی زرائع کا کہنا ہے کے ن لیگ ہر حلقے میں اپنے فائنل امیدوار کا نام کاغذات نامزدگی جمع ہونے سے ایک یا دو دن پہلے کریں گی۔زرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کی قیادت ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل تنظیموں سے متوقع امیدواروں کے نام حاصل کرلیے ہیں تاہم حلقوں میں ستر فیصدنئے امیدوار سامنے لائے گی۔زرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں پچاس فیصد نئے امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ادھر ن لیگ کی قیادت اپنی تنظیموں اور ارکان اسمبلی حلقوں میں بھرپور رابطہ عوام حکم دے دیا گیا ہے۔ جس پر عمل کرتے ہوئے تنظیمی عہدیدار اور ارکان اسمبلی میدان میں اتر آئے ہیں۔جنھوں نے عوام کو متحرک کرنے کے لیے افطار پارٹیاں منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔