الیکشن کی گہما گہمی ، پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے امید وار وں کی رابطہ عوام مہم میں تیزی

الیکشن کی گہما گہمی ، پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے امید وار وں کی رابطہ عوام مہم ...

لاہور(شہزاد ملک) لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں کے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم اور ووٹرز سے براہ راست رابطوں کے لئے ووٹرز کے گلی محلوں میں جا کر افطار پارٹیوں میں شرکت اور انہیں رمضان راشن گفٹ دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ان افطار پارٹیوں کے موقع پر یہ امیدوار ان سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اپنے لئے باقاعدہ ووٹ دینے کی اپیل بھی کررہے ہیں ۔ جیسے جیسے حکومت کی آئینی مدت اکتیس مئی قریب آرہی ہے آنے والے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بھی ابھی سے لنگوٹ کس لئے ہیں اور الیکشن مہم کا سلسلہ شروع کردیا ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے لاہور کے متوقع امیدوار جن کو ان کی پارٹی کی طرف سے اندرون خانہ ٹکٹوں کے حوالے سے گرین سگنل مل چکے ہیں انہوں نے اپنے اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے مین ووٹرز کی افطار پارٹیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے بہت سے امیدوار افطار پارٹیوں سے قبل اپنے کو آر ڈنیٹرز کے ذریعے اپنے حلقہ کے ووٹرز سے ان کے شناختی کارڈز لیکر انہیں رمضان کے راش گفٹ پیک بھی دے رہے ہین تاکہ اس طرح سے بھی وہ اپنے ووٹرز کے دل جیت سکیں ۔دوسری جانب پیپلز پارٹی الاہورکے ایسے امیدوار جو آنے والے الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں انہوں نے بھی اپنے اپنے حلقوں میں مقامی ووٹرز کی گلی محلوں کی سطح پر خود جا کر افطار پارٹیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور بعض امیدوار جب گلی محلوں میں جاتے ہیں تو وہ اپنے ساتھ رمضان راشن گفٹ پیک لیکر جارہے ہیں تاکہ وہ رمضان گفٹ کے سلسلے مین بھی اپنے ووٹرز کے دل جیت سکیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور کے مختلف قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں الیکشن کی گہما گہمی کا منظر نظر آنا شروع ہو گیا ہے اور الیکشن لڑنے کے خواہش مندوں نے اپنے دفاتر بھی قائم کر لئے ہیں جہاں پر سحری و افطاری کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...