شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے، شجاعت

شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے، شجاعت

لاہور( آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائیں شفاف الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن سب جماعتوں کو اعتماد میں لے ۔ نگران سیٹ اپ غیر متنازع نہ ہوا تو سوال اٹھائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے صاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین کے ناصر شیرازی اور اسد نقوی بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری شجاعت نے کہا کہ محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائیں تاکہ الیکشن کے لئے لائحہ عمل پر اجلاس بلایا جاسکے اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی نے نواز شریف کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک نواز شریف کے بیانیے کا متحمل نہیں ہوسکتا قوم نواز شریف سے پوچھ رہی ہے کہ وہ کس کاایجنڈا پورا کررہے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...