دانیال عزیز کیساتھ جو ہوا وہ اچانک ردعمل اور بدقسمتی تھی ، نعیم الحق

دانیال عزیز کیساتھ جو ہوا وہ اچانک ردعمل اور بدقسمتی تھی ، نعیم الحق

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق نے ٹوئٹ کیا ہے کہ دانیال عزیز کی گفتگو کے دوران جو ہوا وہ اچانک کا ردعمل تھا اور بدقسمتی تھی امید کرتا ہوں دانیال عزیز اپنی اصلاح اور بدگمانی پھیلانا ختم کردینگے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نجی ٹی وی کے ٹاک شو پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اس وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ مارا جب دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے نعیم الحق نے ٹویٹ کیا ہے کہ امید کرتا ہوں دانیال عزیز اپنے رویے کو تبدیل کرینگے اور غلط بیانی سے پرہیز کرینگے ان کا کہنا تھا کوئی بھی پی ٹی آئی لیڈر شپ کیخلاف گفتگو کریگا تو قابل مذمت اور نا قا بل قبول ہے۔

نعیم الحق

مزید : صفحہ آخر