پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری سیل ...

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کارروائی کرکے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنیوالی فیکٹری سیل ،200 3 ڈیڑھ لیٹر3800 آدھا لیٹر بوتلوں سمیت مجموعی طور پر 7ہزار تیار جعلی بوتلیں اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا۔اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر نے بتایاپنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل نے لا ہو ر میں کارروائی کرتے ہوئے گلشن وہاب سوسائٹی چونگی امر سدھو میں واقع جعلی بوتلیں تیار کرنیوالی بڑی فیکٹری پکڑ لی، نواحی علاقوں اور قصور میں سپلائی کیلئے تیار 7000 جعلی بو تلیں اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ فلنگ مشینیں، سلنڈر، موٹر اور ڈرمز سمیت فیکٹری کا تمام سامان ضبط کر لیا گیا۔فیکٹری مالک کو موقع سے گرفتا ر کرکے پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا گیا۔رمضان المبارک کے آغاز کیساتھ ہی جعلی کولڈ ڈرنک مافیا سرگرم ہو جاتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آپریشنز اور ویجیلنس ٹیمیں کولڈ ڈرنکس، مشروبات برف سمیت گرمیوں کی مصنوعات کی خصوصی نگرانی کر رہیں ہیں، ملاوٹ اور جعل سازی کرنیوالوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں مختلف مقامات پرکاروائیاں کرکے ناقص آئل استعمال کرنے پر سموسہ پوائنٹ اور نیو پولکا کے 3سوئٹس پروڈکشن یونٹس کو کاسمیٹکس کلرز، مصنو عی فلیورز کے استعمال پر سربمہر کر دیاجبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر7فوڈ پوائنٹس کو 53,000 جرمانے کیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران130کلو گلے سڑے پھل سبزیاں اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔بادامی باغ میں میں نیو پولکا سویٹ،سوئٹ فلیورڈ چاکلیٹ پاؤڈر اور سوئٹ مزہ فلیورڈ پاؤڈر کو کاسمیٹکس کلرز،مصنوعی ذائقوں،کیمیکل ڈرمز اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال ،صفائی کے ناقص انتظا ما ت ، مِس لیبلنگ کرنے ،حشرات کی بہتات ،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر ، لال پل کے علاقے میں معروف وحید سموسہ پوائنٹ کو گلی سڑی سبزیوں ،ناقص آئل اور زائد المعیاد مصالحاجات کے استعمال،حشرات کی بھرمار پر سیل کر دیئے گئے ۔ علاوہ ازیں متعدد فوڈ پوائنٹس پر خوراک کے معیار کا جائزہ لیا جبکہ 7فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری تیل، کیچپ استعمال کرنے ،ناقص صفائی ،حشرات کی موجودگی اور ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر53,000کے جرمانے عائد کئے گئے۔مزید برآں رمضان بازاروں میں لگائے گئے مختلف اشیاء خورونوش کے سٹالز کی چیکنگ کرتے ہوئے 6سٹالز سے 130کلو ناقص گلے سڑے پھل سبزیاں اور زائدالمیعاد کاربونیٹڈ ڈرنکس اینڈ مشروبات اور مضر صحت خوراک کو تلف کر دیا ، متعدد کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

مزید : صفحہ آخر