شہباز شریف کی شہید کرنل سہیل عابد کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت، انگوری روڈ شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

شہباز شریف کی شہید کرنل سہیل عابد کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت، انگوری روڈ ...

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف گزشتہ دنوں کوئٹہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہید کرنل سہیل عابد کے گھر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے پہنچے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی جبکہ لواحقین سے صبر کی تلقین کی اور انگوری روڈ کو شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے شہید کرنل سہیل عابد کی عظیم قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیااورکہا شہید کا خون اس دھرتی پر قرض ہے۔ قوم شہید کی عظیم قربانی کو ہر گز فراموش نہیں کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...