برطانیہ میں بیٹی کو شادی پر مجبور کرنے والی ماں کو ساڑھے چار سال قید کی سزا

برطانیہ میں بیٹی کو شادی پر مجبور کرنے والی ماں کو ساڑھے چار سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) برمنگھم کی ایک خاتون نے بیٹی کو زبردستی شادی پر مجبور کیا، اسے ساڑھ چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ بات پاکستان میں برطانوی قونصل جان ریان نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ زبردستی شادی پر مجبور کرنا کوئی چھپا ہوا جرم نہیں، خصوصاً جب متاثرہ شخص میں جرأت ہو تو پھر اس سے ملزموں پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔ برطانیہ ویسے ہی جرائم سے نمٹنے میں سب سے آگے ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشن نے ایسے کیس نمٹانے میں بڑی مدد کی ہے۔ اس طرح کے کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسے جرائم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اگر کوئی کیس ہو تو 00442070080151 یا برٹش ہائی کمشن 051-2012000 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے

مزید :

صفحہ آخر -