عام انتخابات میں پورے پاکستان میں شیر دھاڑے گا، راشد بشیر سیال

عام انتخابات میں پورے پاکستان میں شیر دھاڑے گا، راشد بشیر سیال

جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما راشد بشیر سیال نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے عام انتخابات میں پورے پاکستان میں شیر دھاڑے گا مرکز اور صوبوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی۔مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر ملک میں امن بحال کیا اور اندھیر ے ختم کئے ، توانائی اور گیس کابد ترین بحران ختم کیا،ملک میں مو ٹر ویز ، ہائی ویز ،میٹروبس سروس اورہسپتالوں کے جال بچھانے کے ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے توانا ئی کے بڑ ے منصوبے مکمل کئے۔ آج الحمداللہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں۔راشد بشیر سیال نے کہاالزامات ، انتشار اور خلفشار کی سیاست کرنے والے قوم سے جھوٹ بول کرگمراہ کرتے رہے ۔

اور میاں نوازشریف نے ملک وقوم کی خدمت کا اپنا ایجنڈہ پورا کیا۔آئندہ الیکشن میں بھی عوام میاں نوازشریف ومیاں شہبازشریف کوووٹ دیں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیداورعام انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کی خدمت میں حاضرہیں۔گلی،گلی ملنی والی عوامی محبت بتاتی ہے کہ آج بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اورعوام ہماری قیادت کے ساتھ بے حد محبت کرتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...