مصر سے شام تک اور کشمیر سے فلسطین تک مسلمانوں کا خو ن بہہ رہاہے،سید محسن عباس

مصر سے شام تک اور کشمیر سے فلسطین تک مسلمانوں کا خو ن بہہ رہاہے،سید محسن عباس

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)نل سپرٹ کی مشہورو معروف سیاسی و سماجی شخصیت، بابائے سیاست سید محسن عباس شاہ نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی حکام کی طرف سے بمباری اور سینکڑوں بے گناہ عوام کی شہادت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔عالم اسلام کے حکمران اگر اسرائیلی بربریت کے خلاف کچھ کرنے سے قاصر رہے تو فلسطینی عوام کا زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا۔(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

انہوں نے کہا کہ اس وقت امتِ مسلمہ میں قیادت کافقدان ہے جس کی وجہ سے مصر سے شام تک اور کشمیر سے فلسطین تک مسلمانوں کا خو ن بہہ رہاہے۔ محسن عباس شاہ نے کہاکہ اب تک ہزاروں مظلوم فلسطینی عورتیں ،بچے اور نہتے عوام شہید کیے جاچکے ہیں اوراقوام عالم خاموشی کی تصویر بنا مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام دیکھ رہے ہیں۔پاکستان سمیت پوری دنیا کے عوام بے چین ہیں مگرامریکہ کا ناجائز بچہ اسرائیل مسلسل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور نوجوان اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے فلسطین جانے کو تیار ہیں مگر مسلم حکمران ان کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اگر مسلم حکمرانوں نے اپنی خاموشی نا توڑی اور فلسطینی مظلوموں کی مدد کے لئے میدان عمل میں نہ آئے تو دنیا بھر کے بپھرے ہوئے عوام ان کے تخت الٹ دیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...