گرمی کی شدت‘ ڈاہرانوالہ میں درجہ حرات 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

گرمی کی شدت‘ ڈاہرانوالہ میں درجہ حرات 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار) ڈاہرانوالہ اور اس کے گرد و نواح میں گرمی کی شدید لہر جا ری ہے دن کے اوقات میں سورج آگ برساتا رہا۔گرم (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ہوائیں،تیز لو چلنے کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے روزے داروں کو مشکلات کا سامنا،بازار سنسان کاروبار بند ہونے کی وجہ سے دوکاندار پریشانی کا شکار ہیں۔ڈاہرانوالہ صحرائی علاقہ ہونے کی وجہ سے جنوبی پنجاب کا گرم علاقہ تصور کیا جاتا ہے یہاں دوسرے علاقوں کی نسبت زیادہ گرمی پٹرتی ہے۔دن کے اوقات میں درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ تک پہنچ جا تا ہے۔گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے پرندے بھی گھونسلوں میں دبکے رہنے پر مجبور ہیں جبکہ نہروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے روزہ دار ٹیوب ویلوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر