بجلی صارفین سے اربوں روپے کی عدم وصولی

بجلی صارفین سے اربوں روپے کی عدم وصولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) وزارت توانائی پاور ڈویژن نے بجلی صارفین سے اربوں روپے کے بلوں کی عدم وصولی کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر عائد کردی ہے۔ حکومت اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے بجلی صارفین ہر سال اربوں روپے کے بل ادا نہیں کرتے ہیں۔ واجبات، بقایاجات اور ڈیفالٹ رقوم کی وصولی کے لئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کے پاس کوئی باقاعدہ فورس نہیں ہے۔ سب ڈویژنل سطح پر متعلقہ کمپنی کے تین، چار ملازمین ریکوری پر مامور ہوتے ہیں۔ بااثر صارفین بلوں کی ادائیگی نہ کرنے کیساتھ ساتھ میٹر اور کنکشن بھی منقطع نہیں کرنے دیتے ہیں۔ صوبائی حکومتوں کو متعدد مرتبہ انتظامیہ اور پولیس کی مدد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔ ریکوری کی رقم میں سے ایک معقول شرح سے رقم بطور انعام دینے کی بھی پیش کش کی گئی لیکن کوئی تعاون سامنے نہیں آیا جس کی وجہ سے صورتحال جوں کی توں رہی ہے۔