خانیوال: ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل لیگی کونسلرز اور چیئرمین کے گروہ آمنے سامنے‘ وزیراعلیٰ کی ٹیم نے الگ الگ ملاقات میں احوال سنا

خانیوال: ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل لیگی کونسلرز اور چیئرمین کے گروہ آمنے سامنے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے ضلع خانیوال میں انتخابی صورتحال کا جائزہ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

لینے اور ٹکٹوں کی بہتر تقسیم بارے معلومات اور رپورٹ مرتب کرنے کیلئے ایک ٹیم خانیوال بھیجی‘ اس ٹیم کے سربراہ سابق صوبائی وزیراور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ایم ڈی چوہدری عبدالغفور نے ضلعی صدر مسلم لیگ ن راؤ سعادت علی خاں نے سرکٹ ہاؤس میں مختلف چیئرمینوں اور لیگی ارکان سے ملاقات کی۔ بظاہر یہ ملاقات خفیہ تھی مگر جیسے ہی ملاقاتیں شروع ہوئیں وہاں مختلف دھڑوں کے کونسلرز اور کارکن پہنچ گئے‘ ان میں چیئرمین بلدیہ مسعود مجید ڈاہا، وائس چیئرمین بلدیہ رانا عبدالرحمن، وائس چیئرمین ضلع کونسل تیمور خان ڈاہا، کونسلرز شیخ فتح علی ، ملک یامین، چیئرمین یونین کونسل میا ں عبیداللہ کمبوہ، امیر حمزہ، راؤ فرقان احمد، کونسلرز زاہد کمبوہ اور دیگر موجود تھے‘ جب مختلف دھڑے ایک دوسرے پر الزامات لگانے لگے اور ماحول تلخ ہونے لگا تو چوہدری عبدالغفور نے ہاکہ وہ تمام گروپوں سے الگ الگ ملاقات کریں گے اس پر انہوں نے تمام گروپوں کے تحفظات،خدشات وسوسے اور خیالات سنے اور یقین دلایا کہ علاقے کے مفاد میں بہترین فیصلے کریں گے ۔
ملاقات