اوچھے ہتھکنڈے ن لیگ سے وفاداری تبدیل نہیں کراسکتے‘ چوہدری شفیق

اوچھے ہتھکنڈے ن لیگ سے وفاداری تبدیل نہیں کراسکتے‘ چوہدری شفیق

صادق آباد(نامہ نگار) الیکشن کی آمد آمد پر میرے خلاف نیب کی طرف سے بلاجواز پریس ریلیز مضحکہ خیز ہے 98 کینال18مرلے اراضی قبضہ مافیا اور بھتہ خور سے واگزار کروا کرمیونسپل کمیٹی کے نام انتقال کروانا کوئی جرم نہیں قبضہ مافیا مذکورہ اراضی کومحکمہ انہار کی قرار دیکر تاجروں سے کرایہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ہڑپ کررہاتھا جبکہ محکمہ انہار نے تردیدی این او سی بھی جاری کردیا مورخہ21اپریل2015کو مذکورہ اراضی کاانتقال باضابطہ طورپر قانونی تقاضوں کومدنظر رکھتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے نام ہوچکا ہے مجھ پر قبضہ کرنے اور کرایہ وصولی کاالزام بے بنیاد ہے جسکو مسترد کرتاہوں نیب ایک مرتبہ نہیں ہزار بار چھان بین کرلے کسی قسم کاکوئی دباؤ مجھے مسلم لیگ ن سے جدا نہیں کرسکتا صدر شاپنگ سنٹر صادق جاوید نے مقامی تاجر محمدسرور پرظلم وستم کی انہتا کردی حق کاساتھ دیا سرور کوانصاف دلوایا توصادق جاوید اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآیا ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد شفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ شفیق پپا‘ حاجی خادم حسین‘ رحمن گل سولنگی ‘ ڈاکٹر منیر احمد ‘ اظہر شفیق‘ رئیس وسیم ورند ایڈووکیٹ‘ حاجی طالب حسین‘ حاجی عبدالقیوم‘ اسد ریاض چیمہ‘ میاں شبیر احمد ‘ اسلم باجوہ ایڈووکیٹ‘ حافظ ریاض‘ عبدالصبور چوہدری‘ ودیگر کونسلر ودیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری لاء نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی حقائق سے آگاہ کیاکہ ایک شخض میونسپل کمیٹی کی اربوں روپے کی اراضی کومحکمہ انہار کی ظاہر کرکے قبضہ کیئے ہوئے ہے ہم نے میونسپل کمیٹی کواس کاحق دلوایا ہے یہ ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کابینہ اور سیکرٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی مکمل تحقیقات کے بعد اراضی میونسپل کمیٹی کے نام منتقل ہوئی ۔اوچھے ہتھکنڈے میری مسلم لیگ ن سے وفاداری تبدیل نہیں کراسکتے۔بعدازاں صوبائی وزیر نے میڈیا کو دستاوزات کی نقول بھی فراہم کیں جس میں 98کینال اراضی کاانتقال اور دیگر سرکاری لیٹرز بھی موجود تھے۔

چوہدری شفیق

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...