ملک میں غربت‘ مہنگائی اور بیروزگاری کے اصل مجرم حکمران ہیں‘ وسیم اختر

ملک میں غربت‘ مہنگائی اور بیروزگاری کے اصل مجرم حکمران ہیں‘ وسیم اختر

بہاول پور(بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کے بے پناہ انعامات کے باوجود نااہل قیادت کی وجہ سے دنیا میں مسلمانوں کا کوئی عز ت و وقار نہیں اور انہیں فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں گاجر مولی کی طرح (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کاٹا جارہاہے۔ پاکستان کے اقتدار اور اداروں پر قبضہ کرنے والوں نے ملک کو اس کے نظریے اور مقصد سے دور رکھا جس کی وجہ سے 71 ء میں ملک دو لخت ہوگیا اور آج باقی ماندہ مسائل کی دلدل میں پھنسا ہواہے۔ 70سال تک ملک کے اقتدار پر قابض رہنے والوں نے عوام کو بڑے سبز باغ دکھائے لیکن سوائے محرومی اور مایوسی کے قوم کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔عوام 2018 ء کے انتخابات میں ایم ایم اے کا ساتھ دیں ہم پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں گے اور پھر عالم اسلام کو متحد کرکے دنیا میں مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ آج ملک میں غربت، مہنگائی، بے روزگاری، جہالت کے اصل مجرم یہی حکمران ہیں۔ اگر قوم چاہتی ہے کہ ملک سے غربت اور بدامنی کا خاتمہ ہو اور لوگوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولتیں ملیں تو اسے اسلامی قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔

وسیم اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر