عید سے قبل نئے کرنسی نوٹ یکم سے 14 جون تک جاری ہوں گے

عید سے قبل نئے کرنسی نوٹ یکم سے 14 جون تک جاری ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوزرپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ بینکوں کی جانب سے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

نئے کرنسی نوٹ یکم جون سے 14 جون کے درمیان جاری کیے جائیں گے۔صارفین کسی بھی کمرشل بینک سے پرانے نوٹ دے کر نئے کرنسی نوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین اپنے بینک کا برانچ کوڈ اور شناختی کارڈ نمبر 8877 پر ایس ایم ایس کرکے کرنسی نوٹوں کی بکنگ بھی کروا سکتے ہیں۔ 8877 پر ایس ایم ایس کرنے کے بعد صارف کو کرنسی نوٹس کی مطلوبہ تعداد اور یہ کس بینک کی کس برانچ سے حاصل کیے جا سکیں گے، یہ سب معلومات فراہم کردی جائیں گی۔ نئے کرنسی نوٹس حاصل کرنے کیلئے ایک موبائل نمبر اور ایک شناختی کارڈ نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔