عام انتخابات کے لیے حتمی انتخابی فہرستیں شائع

عام انتخابات کے لیے حتمی انتخابی فہرستیں شائع

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ووٹرز کی حتمی فہرستیں جاری کردیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 407 ہو گئی ہے۔ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

262 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 145 ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ حتمی انتخابی فہرستیں ردوبدل کے بعد جاری کی گئی ہیں۔انتخابی فہرستوں کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 868 جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 ہے۔خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 جبکہ بلوچستان میں 42 لاکھ 99 ہزار 494 ہے۔اسی طرح اسلام آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 348 جبکہ فاٹا میں 25 لاکھ 10 ہزار 154 ہے۔ عام

مزید : ملتان صفحہ آخر