علی گڑھ کالج کو وصولی نوٹس دینے پر نیب سے وضاحت طلب

علی گڑھ کالج کو وصولی نوٹس دینے پر نیب سے وضاحت طلب

ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے نیب حکام سے علی گڑھ کالج حکام کووصولی کا نوٹس دینے پروضاحت طلب کرلی ہے۔فاضل عدالت میں علی گڑھ بوائزکالج وسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین مولوی سلطان عالم انصاری نے مؤقف اختیارکیاتھاکہ وہ ملتان کے سابق ایم پی اے اور(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

رہائیکورٹ بارکے صدررہ چکے ہیں اور 1860ء سے علی گڑھ سکول ملتان میں تعلیمی خدمات سرانجام دے رہاہے اورمقامی ڈپٹی کمشنراورڈپٹی ڈائریکٹرپنجاب ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ کی ایما پرقبل ازیں سرکارکی جانب سے سکول کے پلاٹ کے عوض 160 ملین کرائے کی مدمیں وصول کرنے کانوٹس دے دیاجس کیخلاف سول نگرانی عدالت میں زیرسماعت ہے عدالت نے 8 مارچ کوحکم امتناعی بھی جاری کررکھاہے لیکن اب انہی حکام کے ایما پرنیب ملتان نے16 کروڑ 79 لاکھ 25 ہزارروپے کی خوردبردکانوٹس جاری کردیاہے۔جس پرعدالت نے نیب سے ایک ہفتے میں وضاحت طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے کرنے کاحکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...