ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ نے متعدد عدالتی اہلکار تبدیل کردیئے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ نے متعدد عدالتی اہلکار تبدیل کردیئے

ڈیر ہ غازی خان(سٹی رپورٹر) شفیق الرحمن خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عوامی مفاد کے پیش نظر متعدد عدالتی اہلکاران کے تبادلوں (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

کے احکامات جاری کر دئیے، تبدیل کئے جانے والوں میں محمد شکور سٹینوگرافر کو ندیم یوسف سینئر سول جج ایڈمن ، عبدالقدیر سٹینوگرافر کو محمد کاشف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، جاویدا قبال سٹینو گرافر کو شہزاد اختر سول جج ، فرحان اصغر ڈیٹا انٹری آپریٹر کو محمد کاشف ، محمد بلال ڈیٹا انٹری آپریٹر کو محمد نعیم سول جج، سرفراز حسین قریشی ریڈر کو انگلش کلرک، محمد اعجاز ریڈر کو سی او سی آفس آف سینئر سول جج، محمد یونس ریڈر کو سعید احمد سول جج، جمشید اختر ریڈر کو غلام اصغر رضوی سول جج، غیور عباس ریڈر کو محمد انور سول جج تونسہ، فہیم مقصود اہلمد کو شکیل احمد سول جج، محمد نوید اہلمد کو ماجد کریم فاروق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سدرہ کلثوم اہلمد کو غلام اصغر رضوی سول جج، محمد آصف اہلمد کو جام فیض محمد سول جج، عبید اللہ اہلمد کو عرفان محمود سول جج، محمد شفیق اہلمد کو وقار احمد سول جج تونسہ، عامر نوازاہلمد کو محمد کاشف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، عدنان حسین اہلمد کو غلام اصغر رضوی سول جج میں شامل ہیں جبکہ محمد رمضان اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر کو بجٹ اینڈ اکاؤنٹس ایگزمینر آفیسر آف سینئر سول جج ایڈمن ، مدثر عباس بجٹ اینڈ اکاؤنٹ ایگزامینر کو وقار احمد سول جج تونسہ شریف میں تعیناتی کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...