صادق آباد: چمن مائنر میں 2 0فٹ چوڑا شگاف‘ قریبی فصلیں زیرآب

صادق آباد: چمن مائنر میں 2 0فٹ چوڑا شگاف‘ قریبی فصلیں زیرآب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نامہ نگار)چمن مائنر میں 20فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا‘ پانی قریبی فصلوں میں داخل‘ کپاس کی فصل زیر آب آگئی ‘ کئی گھنٹوں بعد شگاف کو پر کر لیا گیا ‘ زمینداروں کا محکمہ انہار(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کیخلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تقریبا ایک ماہ بعد چمن مائنر میں پانی چھوڑا گیا تو پشتے کمزور ہونے کے باعث نہر میں اچانک بیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ‘جس پرمقامی لوگوں نے محکمہ انہار کے افسران اور عملہ کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹے کام کر کے شگاف پر کر دیا ۔ دریں اثناء علاقہ کے زمینداروں محمد الیاس‘ عدنان گھمن‘ محمد عمران‘ گل بہار‘ محمد اسلم‘ اﷲ ودھایا و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ محکمہ انہار کے افسران اور عملہ پانی چوری کرواتا ہے ، پشتے کمزور ہونے بارے متعدد بار آگاہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔
شگاف