ایکسائز کے 45نادہندگان کی دکانیں سربمہر
ملتان (وقائع نگار) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی پراپرٹی ٹیکس برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے 45ناد(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
ہندگان کی دکانیں سربمہر کردی ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس کے انسپکٹر چوہدری نیاز احمد ڈھلوں نے گزشتہ روز بہاولپور روڈ‘ پیر بخاری کالونی‘ بی سی جی چوک‘ حامد کمرشل سنٹر ممتازآباد‘ چوک شاہ عباس‘ وہاڑی روڈ‘ سورج کنڈ روڈ‘ اسلام نگر اور نیو غلہ منڈی میں 45دکانیں جس میں کھاد ڈیلر‘ پرچون فروش‘ سیڈ مرچنٹ‘ گڈز‘ موبائل شاپس‘ کتاب گھر‘ الیکٹرک سٹور‘ ہیئرڈریسر و بروکرز کو سیل کرکے ان کو ریکوری کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔
ایکسائز