شہباز شریف کا دورہ جوہرآباد چوتھی مرتبہ ملتوی،تیاریاں دھری رہ گئیں

شہباز شریف کا دورہ جوہرآباد چوتھی مرتبہ ملتوی،تیاریاں دھری رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہرآباد(نمائندہ پاکستان)محکمہ صحت کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں نصب کی جانیوالی سیٹی سکین مشین اور نو تعمیر شدہ ہیپاٹائٹس کلینک کے افتتاح کیلئے کی جانے والی تیاریاں دھری رہ گئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ جوہرآباد چوتھی مرتبہ ملتوی ہوگیا۔ شیڈول کے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

مطابق میاں شہباز شریف نے 23کو دریا جہلم پر لنگڑ والا کے قریب تعمیر ہونے والے نئے پل کے افتتاح کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتا ل جوہرآباد میں نجی کمپنی کے تعاون سے 10کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کی جانیوالی نئی سیٹی سکین میشن اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسیٹیوٹ وریسرچ سنٹر کے تعاون سے 2کروڑ 60لاکھ روپے کے تعاو ن سے قائم کئے جانے والے ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح کرنا تھا۔ محکمہ صحت کی جانب سے افتتاحی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کئے گئے افتتاحی تختیاں نصب کردی گئی اور پنڈال سجا دیاگیا۔اور ان کے استقبال کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے اس دورہ کے حوالہ سے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے اور حفاظتی اقدامات کے لئے خوشاب پولیس کے ساتھ ساتھ ضلع بھکر سے بھی پولیس کی بھاری نفری منگوا کر تعینات کی گئی۔ لیکن افتتاحی تقریب سے تین گھنٹے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ خوشاب کے ملتو ی ہونے کی اطلاع ملی۔ یاد رہے کہ قبل ازیں 11مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ جوہرآباد کا اعلان کیا گیا تھا بعد ازاں دورہ کی تاریخ تبدیل کرکے 12مئی رکھی گئی اس روز بھی وزیراعلیٰ پنجاب دیگر اہم مصروفیات کے باعث جوہرآباد نہ آسکے۔ جس کے بعد دورہ کی نئی تاریخ 15مئی رکھی گئی لیکن اس روز بھی دورہ نہ ہوسکا۔ تین یوم قبل وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ جوہرآباد کی حتمی تاریخ 23مئی رکھی گئی تھی اور اس روز بھی دورہ ملتوی کردیا گیا۔ ابھی تک اس اہم دورہ کے التواء کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی ۔ تاہم خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ و زیراعلیٰ پنجاب نے ضلع خوشاب میں مسلم لیگی عہدیداروں اور اراکین اسمبلی کے مابین اختلافات کی خلیج وسیع ہونے کے باعث دورہ ملتوی کیاہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مجوزہ دورہ سے ایک یوم قبل میاں شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزیر اوقاف ظعیم قادری کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی نے سرکٹ ہاؤس جوہرآباد میں مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے دونوں دھڑوں کے اکابرین سے ملاقات کرکے ان کے اختلافات ختم کرانے کی کوشش کی تھی لیکن اس ملاقات کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہ آنے پر مصالحتی کمیٹی کے ارکان مایوس ہوکر واپس چلے گئے تھے۔