میپکو: 10سال میں بجلی چوروں کو اڑھائی ارب روپے جرمانہ

میپکو: 10سال میں بجلی چوروں کو اڑھائی ارب روپے جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے10سال میں 10لاکھ بجلی چور پکڑ لئے‘اڑھائی ارب روپے سے زائد جرمانہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق میپکو نے ریجن بھر میں بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مسلسل اور بھرپور کاروائی کررہی ہے ۔گزشتہ 10ماہ کے دوران 9لاکھ96ہزار افراد کو مختلف (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور انہیں اڑھائی ارب روپے سے زائد جرمانہ کیاگیا اور 2ارب 20 کروڑ 54 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروادی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مختلف چیکنگ ٹیموں نے جولائی 2017 تااپریل 2018 کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 53009صارفین کو 48 کروڑ 88 لاکھ70ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور اس میں سے38کروڑ11لاکھ20ہزارروپے کی رقم وصول کی گئی ،میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل میں52302 صارفین کو عائد کی گئی56کروڑ34لاکھ 70ہزارروپے کی رقم میں سے 40کروڑ 58لاکھ30ہزارروپے وصول کئے گئے، وہاڑی سرکل میں 74584صارفین کو عائد کی گئی 14کروڑ76لاکھ 90ہزارروپے کی رقم میں سے 12 کروڑ 45لاکھ90ہزارروپے وصول کئے گئے ،بہاولپور سرکل میں 153907صارفین کو عائد کی گئی 29 کروڑ 57 لاکھ 10ہزارروپے کی رقم میں سے 25 کروڑ 52 لاکھ 60ہزارروپے وصول کئے گئے ،ساہیوال سرکل میں 49415صارفین کو عائد کی گئی20کروڑ23لاکھ 20ہزارروپے کی رقم میں سے13کروڑ 84 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کئے گئے،رحیم یار خان سرکل میں 257645صارفین کو عائد کی گئی28کروڑ4لاکھ روپے کی رقم میں سے22 کروڑ85 لاکھ40ہزارروپے وصول کئے گئے ،مظفرگڑھ سرکل میں132206صارفین کو عائد کی گئی29 کروڑ17لاکھ 10ہزا ر روپے کی رقم میں سے27کروڑ5لاکھ30ہزارروپے وصول کئے گئے، بہاولنگر سرکل میں97557صارفین کو عائد کی گئی 13کروڑ13 لاکھ40ہزار روپے کی رقم میں سے10 کروڑ 74 لاکھ30ہزارروپے وصول کئے گئے ،خانیوال سرکل میں125397صارفین کو عائد کی گئی 33 کروڑ 71 لاکھ 50ہزار روپے کی رقم میں سے 29 کروڑ 36 لاکھ 80ہزارروپے وصول کئے گئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر