کوٹ ادو: سوتیلی بیٹی کو آگ میں دھکیل دیا گیا‘ متاثرہ نشتر داخل

کوٹ ادو: سوتیلی بیٹی کو آگ میں دھکیل دیا گیا‘ متاثرہ نشتر داخل

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی قصبہ محمود کوٹ کے موضع بدھ کے رہائشی نواب حسین کی بیٹی معظمہ بی بی کی شادی ملک شیر محمد بدھ کے بیٹے سجاد حسین سے ہوئی تھی،جس سے اس کی 3بیٹیاں تھیں ،گھریلو ناچاقی پر سجاد حسین نے معظمہ کو طلاق دیکر ایک شیر خوار بیٹی شانزہ سمیت اسے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

بھگا دیا تھا جبکہ 2بیٹیاں کنزہ اور ثناء اپنے پاس رکھ لی تھیں،سجاد حسین جس نے کوثر نامی خاتون سے دوسری شادی کرلی تھی،جس سے بھی سجاد حسین کے بچے تھے، کوثر مائی جوکہ سجاد حسین کی پہلی بیوی معظمہ کی اولاد کو اچھا نہ سمجھتی تھی اور اس کی دونوں بیٹیوں پر ظلم وتشدد کرتی تھی،چند روز قبل کوثر مائی نے خاوند سجاد حسین کی موجودگی میں کنزہ مائی کو آگ میں دھکیل دیا جس سے اس کا جسم کا80فیصد حصہ جھلس گیا جوکہ تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان زیر علاج ہے جہاں اسکی حالت غیر ہے پولیس محمود کوٹ نے متاثرہ کنزہ کی نانی نور خاتون کی مدعیت میں کوثر مائی اور اس کے خاوند سجاد حسین کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ نمبر195/18زیر دفعہ324درج کرکے دونوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر