بہاولنگر: 6سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل‘ سنگدل باپ قاتل نکلا

بہاولنگر: 6سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل‘ سنگدل باپ قاتل نکلا

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چھ سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، معصوم بچی نصرت کا قاتل اسکا سگا باپ نکلا، بچی کاباپ محمد اشرف جو پڑوسی کی لڑکی کو پسند کرتا تھا رشتے کے انکار پر پلان بنایا، بدبخت باپ نے اپنی ہی بیٹی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرکے پڑوسیوں پر الزام لگا کر قتل کا مقدمہ درج کروایا۔(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

ایس ایچ او ڈونگہ بونگہ ملک عبدالرشید نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ گزشتہ دنوں چک پنجکوسی میں میں محمد اشرف نامی شخص کی چھ سالہ بیٹی قتل ہو گئی اور نعش پڑوسیوں کے گھر سے بر آمدہوئی اور والد کی مدعیت میں پڑوسیوں ابوسفیان اور وکیل وغیرہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مگر پولیس نے اس کے والد محمد اشرف کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کر لیا ،دوران تفتیش ملزم نے اقبال جرم کر لیا کہ میں ابوسفیان کی بھانجی کو چاہتا ہوں اور عرصہ دراز سے ہماری دوستی چل رہی ہے میں نے ان سے اپنے لیے رشتہ بھی مانگا مگر انکاری پر میں نے یہ گھناؤنا پلان بنایا اور اپنی ہی چھ سالہ بیٹی کو ٹوکہ کے وار کرکے قتل کر کے نعش ان کے گھر میں پھینک دی اور الزام ابوسفیان وغیرہ پر لگا دیا تاکہ ان سے صلح کے بدلے رشتہ لے سکوں۔

معمہ حل

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...