چوری ‘ڈکیتی کی وارداتیں‘شہری لٹنے پرمجبور

چوری ‘ڈکیتی کی وارداتیں‘شہری لٹنے پرمجبور

ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی چوری اور راہرنی کی 1درجن سے زائد وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں ،موبائل فون لاکھوں کی نقدی ء طلائی زیورات ،الیکٹرونکس اشیاء دیگر گھریلو سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے میں غلام حسین سے3ڈاکوؤں نے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

موبائل نقدی 8ہزار چھین لیئے اس تھانے کی حدود میں محمد آصف کے گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرگئے رانجھا کوبلا کاڈیرہ کے قریب نامعلوم ملزمان روک کر نقدی طلائی زیورات مالیتی 2لاکھ 50ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقے سے جاوید کے گھر کے باہرسے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے اور اسی تھانے کی حدود میں جاوید اقبال، اختر، اسحاق کی جیبوں سے نامعلوم ملزمان موبائل 5عدد چوری کرکے لئے گئے اورمحمد ظفر کی گھر کے باہرسے نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے لئے گئے جبکہ متعلقہ پولیس نے ان مقدمات کا الگ الگ اندراج کرلیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...