10پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ‘ گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

10پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ‘ گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے 10 پولیس(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

اہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سرکار بنام گلزار تھانہ صدر میں درج میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹروں محمد اشرف، محمد اسلم، اے ایس آئی محمد خالد ہیڈ کانسٹیبل راو زاہد، کانسٹیبل عابد حسین کو 30 مء، جبکہ سرکار بنام سجاد حسین میں پیش نہ ہونے پر تھانہ دہلی گیٹ کے ایس ایچ او منصور احمد خان، سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ، ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹر رحمت حسین ، ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد ، کانسٹیبل محمد عثمان کو 28 مء کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔