فوڈ اتھارٹی کی رمضان بازاروں میں کارروائی‘ ایک لاکھ 9ہزار روپے جرمانہ‘ ناقص اشیاء تلف‘ متعدد کو وارننگ

فوڈ اتھارٹی کی رمضان بازاروں میں کارروائی‘ ایک لاکھ 9ہزار روپے جرمانہ‘ ...

ملتان (سپیشل رپورٹر ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان ،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے گردونواح میں مختلف رمضان بازاروں کی چیکنگ (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

کرتے ہوئے ناقص انتظامات ،دی گئی ہدایات پر عمل نا کرنے،زائدالمعیاد اشیاء کی موجودگی،صفائی کے نا قص انتظامات ،گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں کو فروخت کرنے ،خوراک کو گندے کپڑوں سے ڈھاپنے،سٹالز کے قریب کھڑے پانی اور حشرات کی بہتات پر متعدد سٹالز کو مجموعی طور پر 1لاکھ 9 ہزار کے جرمانے عائد کیے ۔جبکہ1800 لیٹر مضر صحت جوس،200کلوگرام گلے سڑے پھل اور سبزیاں،90لیٹر زائدالمیعاد ڈرنکس اور بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء موقع پر تلف کر دی گئیں۔مزید کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف فو ڈپوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...