کراچی 11 سالہ بچی سے بد اخلاقی کے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

کراچی 11 سالہ بچی سے بد اخلاقی کے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ملیر جناح سکوائر کے قریب 11 سالہ بچی سے بد اخلاقی کرنے والے ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔متاثرہ بچی کی بہن نے بتایا کہ اس نے اپنی چھوٹی بہن کو برگر لینے دکان پر بھیجا تھا ٗہم اکثر وہاں سے برگر وغیرہ منگواتے ہیں۔بہن (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کے مطابق جب ایک گھنٹے تک چھوٹی بہن واپس نہ آئی تو ہم پریشان ہوگئے اور پھر میں محلے کے بچوں کے ساتھ وہاں گئی تو میں نے یہ منظر دیکھا۔متاثرہ بچی کی بہن کے مطابق انہیں صرف انصاف چاہیے اور ملزم کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بچی سے بد اخلاقی کی تصدیق ہوگئی ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ٗ ملزم کو آج ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بد اخلاقی

مزید : ملتان صفحہ آخر