پشتو فلم’’ضدی او بدمعاش‘‘مکمل عید پر ریلیز کے لئے تیار

پشتو فلم’’ضدی او بدمعاش‘‘مکمل عید پر ریلیز کے لئے تیار

حسن عباس زیدی

اردو ،و پنجابی فلموں کے معروف ایوارڈ یافتہ فلم ساز شیخ محمد اکرم اور نوجوان ہدایت کار شاہد عثمان کی ایچ ڈی فارمیٹ پر بننے والی پشتو فلم ضدی او بدمعاش کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ۔ ریڈ سکوپ کیمرے پر بننے والی پشتو فلم ’’ضدی او بدمعاش‘‘ کی کہانی سلیم مراداورمکالمے سعید تہکالے کے زور قلم کا نتیجہ ہے ۔ چھوٹی عید کو پشاورسمیت ملک بھر میں ریلز ہونے والی اس فلم کے نمایاں ستاروں میں اداکار ارباز خان، لیلا، دعا قریشی، خالدہ یاسمین، عمر گل ،آصف خان ،سدرہ نور،دیا علی،اچھی خان ،جہانگیر خان اور محمد حسین سواتی شامل ہیں ۔ جب کہ ایک خصوصی اور اہم رول میں پاکستانی سنیما کے مشہور فنکار عجب گل کو بھی فلم بین فلم کے بڑے پردے پر فلم بین ایک منفرد کردار میں دیکھ سکیں گے۔ لوسٹوری ، ڈرامہ اور ایکشن سے بھر پور پشتو فلم’’ ضدی او بدمعاش‘‘ کے ایڈیٹر اسد زادہ، میوزک ڈائریکر شاکر زیب نوشہروی، فرخ زیب، کیمرہ مین ناصر علی،خالد محمود،میڈیا پارٹنر اسد علی، اعجاز خان بے گناہ، اورایسوسی ایٹ ہدایت کار طارق رحمان ہے ۔ ہدایت کار شاہد عثمان اور ڈائیلاگ رائٹر سعید تہکالے نے کہاکہ پشتو فلم ضدی او بدمعاش فلم بینوں کے لئے ایک بہترین ،معیاری اور دلچسپ پشتو فلم ہیں ۔ نہ صرف اس فلم کی کہانی زبردست ہے ۔ بلکہ نامور موسیقار شاکرزیب نوشہروی نے فلم کو اپنی میوزک سے ایک نیا رنگ اور انداز بھی دیا ہے،فلم بین اس فلم کے گیت بہت پسند کریں گے شاہد عثمان نے مزہد کہا کہ کزشتہ دو تین سالوں سے میں نے چھوٹی اور بڑی عید پر کئی ہٹ اور بلاک بسٹر پشتو فلمیں مثلا اقرار، تیزاب، جشن، غلام ، گنداگیری نہ منم، زخمونہ اور سوداگر دی ہے اور انشاء اللہ فلم بین پشتو فلم ضدی او بدمعاش کو بھی خوب انجوائے کریں گے ۔اور میری یہ فلم چھوٹی کو عید کو پشاور میں ٹریفک جام کرے گی ۔ عوامی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر فلم کی زبردست پبلسٹی کا آغاز ہو چکا ہے ۔جب کہ فلم کی عکس بندی تقریبا تقریبا مکمل ہو چکی ہے پشتو فلم ضدی او بدمعاش کو شاہد عثمان بڑی محنت اور لگن سے مکمل کی ہے ۔فلم میں اداکار عجب گل ایک بھائی اور ایک ضدی انسان کا رول پلے کر رہا ہے جب کہ فلم سٹار ارباز خان کا کردار بھی خصوصی نوعیت کا ہے جس میں اسے پرفارمنس دکھانے کا خوب مارجن ملا ہے فلم میں پنجابی فلموں کے نامور ولن اچھی خان کا کردار بھی بڑا اہم ہے وہ فلم میں اداکارہ لیلا کے والد کا رول پرفارم کر رہا ہے پشتو سنیما کے نامور ولن جہانگیر خان پشتو فلم ضدی او بدمعاش میں سولو ولن کا رول پرفارم کر رہا ہے فلم میں نامور ڈائیلاگ رائیٹر سعید تہکالے نے ان کے لئے ایک خصوصی تکیہ کلام بھی لکھا ہے فلم کی تمام تر عکس بندی حسین لوکیشن پر شوٹ ہوئی ہے فلم کے خوالے سے خیبر پختون خواہ کے شوبز تجزیہ نگار اعجاز خان بے گناہ کا کہنا ہے کہ پشتو فلم ضدی او بدمعاش سے پہلے ڈائریکٹر شاہد عثمان کی عید الفطر پر پشتو فلم زخمونہ زبردست کامیابی سے ہم کنار ہوئی تھی اس لئے توقع کی جار ہی ہے کہ ان کی نئی فلم ضدی او بدمعاش بھی چھوٹی عید پر پشاور سرکٹ میں میدان مارلے گی ۔

مزید : ایڈیشن 2