باپ بیٹی سمیت 6افراد ٹریفک حادثات کی نذر، مخالفین کی فائرنگ سے 2قتل

باپ بیٹی سمیت 6افراد ٹریفک حادثات کی نذر، مخالفین کی فائرنگ سے 2قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بوریوالا‘ دائرہ دین پناہ‘ خانقاہ شریف‘ سمہ سٹہ‘ صادق آبادٗ مخدوم رشید (نمائندگان) مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد قتل ہوگئے۔ ٹریفک حادثات میں باپ بیٹی سمیت 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ نہر میں گر کر نوجوان چل بسا۔ تفصیل کے مطابق چوٹی زیریں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پل کمال مانکہ پر بزدار اور ہجبانی برادری میں فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ کے نتیجے میں جلال بزدار نامی شخص موقع پر جانں بحق جبکہ یعقوب بزدار نامی شخص شدید زخمی تشویشناک حالت(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

میں ٹراما سنٹر منتقل کردیئے۔بورے والا سے تحصیل رپورٹرکے مطابق غلام حسین مغل سکنہ 451لاٹ بھٹیاں نے بتایا کہ اس کے بیٹے حسنین کے دوست مبینہ ملزمان ملک سلیم ،صاحب ،اسد ،شازی اور تین نا معلوم افراد گزشتہ شب ان کے گھر میں آئے اور دروازہ کھٹکھٹا کر اس کے بیٹے حسنین کو زبردستی اپنے موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے ملزمان نے بیٹے کا موبائل فون بھی بند کر دیا جس کی وجہ سے رابطہ کرنے کے باجود کافی دیر تک رابطہ ممکن نہ ہو سکا جس سے اسے تشویش لاحق ہو ئی اور اس نے اپنے بیٹے کی تلاش شروع کرتے ہوئے جب وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا تو وہاں پر مردہ خانے میں اس کے بیٹے حسنین کی نعش پڑی تھی جس پر زخموں کے نشان تھے میرے بیٹے کو مذکورہ ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن نے زیر دفعہ 302مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔سمہ سٹہ سے نامہ نگار‘ خانقاہ شریف سے نمانئدہ پاکستان کے مطابق نواحی علاقہ موضع اتیرا کے رہائشی پیٹرولنگ پولیس کے اے ایس ائی 36سالہ رانا غلام شبیر اپنی موٹر سائیکل نمبری BRO.5351پراپنی بیٹی دس سالہ بچی سعدیہ بی بی کے ہمراہ اپنے گھر جارہا تھا کہ چوک حاجن پیر کے قریب سے سامنے سے تیز رفتار لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کے نیچے میں رانا غلام شبیر اپنی بچی سمیت موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور خضر حیات موقع سے فرار ہوگیا۔صادق آباد سے نامہ نگارکے مطابق بیگڑھ گڑھی اور چک نمبر 238پی کے رہائشی عرفان الحق اور عبدالرزاق گزشتہ روزموٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہے تھے کہ جب وہ بائی پاس صادق آبادپر پہنچے تو تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری ، اسی دوران پیچھے سے آنیوالے ٹرک نے دونوں سواروں کوکچل دیا ،جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار عرفان الحق اور عبدالرزاق موقع پر جاں بحق ہو گئے۔دائرہ دین پناہ سے نامہ نگارکے مطابق دائرہ دین پناہ کے نواحی علاقہ سندیلہ چوک کارہائشی کاشتکارغلام عباس کوکارہ کا17سالہ بیٹاظہورحسین جوکہ روزہ کے ساتھ دیگرساتھیوں کے ہمراہ ٹی پی لنک کینال میں نہارہاتھاکہ اچانک پل پرسے چھلانگ لگانے پرنہرمیں سرکے بل گرنے سے پانی کے اندرپتھرسے جاٹکرایااوربے ہوش ہوگیاتاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہارگیا۔مخدوم رشید سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ رات ٹرک ڈرائیور اپنے دو معصوم بچوں کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیوں میں سیر کرانے کی نیت سے وہاڑی سے ملتان جارہا تھا کہ مخدوم رشید کے علاقہ 11کسی پر پیچھے سے آنیوالے تیزرفتار ٹرک آگے جانے والے ٹرک میں جالگا جو کنڈیکٹر سائیڈ کو کاٹتا ہوا سیٹ پر سوئے ہوئے دونوں بچوں کو کچل گیا جس سے دو بھائی موقع پر دم توڑ گئے۔