توہین عدالت کیس ، طلال چوہدری نے دفاع کیلئے 17 گواہوں کی فہرست پیش کردی

توہین عدالت کیس ، طلال چوہدری نے دفاع کیلئے 17 گواہوں کی فہرست پیش کردی

اسلام آباد (آن لائن ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے توہین عدالت کیس میں اپنے دفاع میں سترہ گواہوں کی فہرست پیش کر د ی ، طلال چوہدری کے گواہوں میں مریم ارنگزیب ، مصدق ملک سمیت دیگر ایم ایز ایم پی ایز بھی شامل ہیں ۔طلال چوہدری کیخلاف توہین عد الت کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کی ، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو طلال چوہدری اپنے وکیل کامران مرتضیٰ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوے اور کامران مرتضیٰ نے گواہوں کی فہرست عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوے کہا گو اہو ں کی فہرست پیش کردی ہے لیکن شہادتیں ریکارڈ کرانے کیلئے مزید وقت درکار ہوگا، اس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا اس کیس کو اتنی طوالت نہیں دے سکتے ،گواہوں کو ساتھ لے کر آتے ،جس پر وکیل نے کہا گواہوں کی فہرست ہی موکل کیساتھ ملکر آج تیار کی ہے ،گواہوں کو بھی عدالت لے آئیں گے ،گواہوں کی رضا مندی بھی دیکھنی ہوتی ہے ،جسٹس گلزار نے کہا گواہوں میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کا کیاکام ہے ،ایسے گو ا ہ آپ کے موکل کا کیس خراب کر سکتے ہیں ۔بعد ازاں عدالت نے پیمرا کے جی ایم آپریشن کو بطور گواہ نوٹس جاری کرتے ہوے آئندہ سما عت پر طلب ، کیس سے متعلق تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت آج جمعرات تک ملتوی کردی ۔

طلال کیس

مزید : کراچی صفحہ اول