نواز شریف نے ’’کیوں اور کس نے نکالا‘‘کا بتادیا،مریم نواز
اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیرا عظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے نواز شریف نے قوم کو بتادیا آخر ان کو کیوں اور کس نے نکالا ،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بدھ کے روز احتساب عدالت میں نواز شریف کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے قوم کو بتادیا آخر ان کو کیوں نکالا ا و ر ساتھ میں یہ بھی بتایا آخر ان کو کسی نے نکالا ہے۔
مریم نواز