گورنرسندھ کی سعودی قونصل جنرل کی دعوت افطار میں شرکت

گورنرسندھ کی سعودی قونصل جنرل کی دعوت افطار میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ محمد زبیر نے سعود ی عرب کے کراچی میں تعینات قونصل جنرلObaid Allah Menwar Al-Harbi کی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی ، سیاسی و مذہبی شخصیات ، سعودی حکام اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد شریک تھی ۔اس موقع پر پاک سعود ی دوطرفہ برادرانہ تعلقات ، اسلامی روایات ،مذہبی ہم آہنگی ، پاکستان کی تعمیر وترقی میں سعودی عرب کے کردار سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔گورنرسندھ نے کہا کہ مقدس سرزمین سعودی عرب اور اس کے مکین پاکستانیوں کے لئے انتہائی قابل احترام ہیں ،مذہب سے جڑے پاک سعودی عوطرفہ تعلقات گہرے ، مضبوط ،پختہ اور عزم مصمم کی طرح لازوال ہیں ، سعودی عرب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا ثبوت دیا ہر مشکل گھڑی میں سعودی حکومت اور اس کے عوام نے پاکستانیوں کی دل کھول کی مدد کی جسے پوری پاکستانی قوم قدر ، احترام اور ستائش کی نظر سے دیکھتی ہے ۔ سعودی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور ہمارا دوسرا گھر ہے،ہم اپنے پاکستانیوں بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، سعودی عرب مستحکم ، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔