ماہ صیام میں شہرقائد کا موسم گرم ہوتے ہی شہری بلبلا اٹھے

ماہ صیام میں شہرقائد کا موسم گرم ہوتے ہی شہری بلبلا اٹھے

کراچی (کرائم رپورٹر)ماہ صیام میں شہرقائد کا موسم گرم ہوتے ہی شہری بلبلا اٹھے،،شہریوں کی سہولیات کے لئے دیگر افراد کی طرح رینجرز بھی میدان میں آگئی رینجرز نے شہرکے مختلف علاقوں میں شہریوں کی سہولیات کے لئے ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کر دیئے ہیں ۔رینجرز کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہرکے پیشِ نظر مختلف علاقوں لیاقت آباد اِرم بیکری، پٹرول پمپ چورنگی، ڈسکو موڑ نارتھ کراچی، ڈاکٹر ضیا الدین چورنگی ، سہراب گوٹھ، صائمہ پری مال حیدری مارکیٹ ، قلندریہ چوک نارتھ ناظم آباد، سائیٹ اسٹیڈیم ، حب ریور روڈ نزد گلشنِ مزدور، ڈاکخانہ چورنگی سپر مارکیٹ، شاہ نواز چوک پاک کالونی، ڈسٹرک سینٹر آفس نارتھ ناظم آباد، اللہ والا کالج سیکٹر 13 اورنگی ٹان اورمواچھ موڑ حب ریور روڈ پر فری ہیٹ اسٹروک کیمپس کاا ہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر رینجرزہیٹ اسٹروک کیمپس میں شہریوں کو گرمی سے بچا کے لیے مفت طبی سہولیات دی گئیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...