تعلیم نسواں پر خصوصی توجہ دی،ایکول فاطمی سکول اور وویمن یونیورسٹی واضح ثبوت ہیں:عاطف خان

تعلیم نسواں پر خصوصی توجہ دی،ایکول فاطمی سکول اور وویمن یونیورسٹی واضح ثبوت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان( بیورورپورٹ)صوبائی وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور اس سلسلے میں ایکول فاطمہ الفہری سکول مردان اور ویمن یونیورسٹی مردان اہم انقلابی اقدامات ہیں پورے صوبے کے ستر سالہ دور میں خواتین کے لئے صرف ایک یونیورسٹی بنائی گئی تھی جبکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پانچ سالہ دور میں خواتین کے لئے دو یونیورسٹیاں قائم کی ہیں جو اعلیٰ تعلیم کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔وہ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ87کنال اراضی پر مشتمل 32کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے ایکول فاطمہ الفہری سکول اور ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے چھ سو کنال رقبے پر زیر تعمیر ویمن یونیورسٹی مردان کے دورے کے موقع پر منعقدہ سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن علی محمد خان،صوبائی اسمبلی کے اراکین افتخار علی مشوانی،طفیل انجم،کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود ،وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر غزالہ یاسمین ،عبد الولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خورشید احمد،طلباء اور علاقہ عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔عاطف خان نے کہاکہ ویمن یونیورسٹی کی بلڈنگ پر ہم نے تین سال پہلے کام شروع کیا تھا مگر مخالفین کے سٹے آرڈر سے اس جگہ پر یونیورسٹی کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالی گئی۔اس یونیورسٹی نے2016میں کام شروع کیا اس وقت صرف چھ شعبے تھے مگر آج گیارہ مختلف شعبہ جات میں طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مردان شہر کو تعلیم کے میدان میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے گرلز کیڈٹ کالج مردان کا سنگ بنیاد رکھا تھا آج اللہ فضل و کرم سے گرلز کیڈٹ کالج مردان کی بین الاقوامی سطح پر پزیرائی کی جارہی ہے جبکہ 350کنال رقبے پر صوبے کی دوسری انجنےئر نگ یونیورسٹی مردان میں تعمیر کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسکے علاوہ کھیل کود کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے مردان میں 402کنال اراضی پر پارک اور 32کروڑ روپے کی لاگت سے مردان بورڈ سپورٹس کمپلیکس تعمیر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جتنے بھی تعلیمی ادارے بنائے ہیں ان کو اپنے باپ دادا کے ناموں سے منسوب نہیں کیا بلکہ ان کے نام یا تو علاقے کے نام پر رکھے گئے اور ان لوگوں کے نام پر جنہوں نے زندگی میں کچھ حاصل کیا ہو اور جن کی خاص کامیابیاں ہو۔انہوں نے کہاکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کام ہوتا ہے لوگوں کو تعلیم دینا ، روزگار دینا نہیں مگر سابقہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے اپنے رشتے داروں اور ورکرز کو روزگار دینے کے لئے انہیں تعلیمی اداروں میں بھرتی کیا جسے تعلیمی نظام انتہائی خراب ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جتنے بھی تعلیمی ادارے بنائے ہیں سب میں میرٹ پر لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے اس لئے آج دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہی ہیں۔محمد عاطف خان نے کہاکہ ہماری نیت اور سمت درست ہے انشاء اللہ پاکستان کو ضرور ایک بہتر ملک بنائیں گے۔