مسلم لیگ (ن) کو ایک اور بڑا جھٹکا،تحریک انصاف نے مزید 5 وکٹیں گرا دیں

مسلم لیگ (ن) کو ایک اور بڑا جھٹکا،تحریک انصاف نے مزید 5 وکٹیں گرا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،ظفر وال (سٹاف رپورٹر، نمائندہ پاکستان )تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی مزید 5 وکٹیں گرادیں ،مسلم لیگ ن کے مزید پانچ اراکین اسمبلی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمو لیت اختیار کی،عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرنیوالوں میں ایم ا ین ایز افضل خان، میاں محمد رشید، ایم پی ایز غضنفر عباس ،چوہدری اویس قاسم اور عامر عنایت شامل ہیں۔ان مسلم لیگی اراکین اسمبلی نے با ضابطہ شمولیت کا اعلان گزشتہ روز شام چار بجے اسلام آباد میں عمران خان کیساتھ ملاقات میں کیا ۔ضلع نارووال میں مسلم لیگ (ن) ایک قلعہ کی حیثیت رکھتی ہے مگراس قلعہ میں دارڑیں آچکی ہیں ایک عرصہ سے مسلم لیگ (ن) کیساتھ وفا کرنیوالے اب مسلم لیگ (ن) کو خیر با د کہہ چکے ہیں،ایم این اے میاں محمد رشید دوبار مسلم لیگ ن کی سیٹ پر ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں، میاں محمد رشید کے صاحبزادے میا ں یا سر رشید بھی مسلم لیگ (ن) کی سیٹ پر ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں ،ایم پی اے چوہدری اویس قاسم بھی خاندانی مسلم لیگی تھے ان کے آبا ؤ اجداد مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر الیکشن لڑتے تھے ،چوہدری اویس قاسم خودپی پی 132 میں مسلم لیگ ن کی سیٹ پر دو بار ایم پی ا ے منتخب ہو چکے ہیں ۔یاد رہے چند ر و ز قبل بھی عمران خان سے (ن) لیگ کے ایم این اے سردار عاشق گوپانگ، ایم پی اے عامر گوپا نگ ا و ر ایم پی اے سبطین رضا نے ملا قا ت کی اور تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔جھنگ سے ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیر سلطا ن نے بھی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنیوالوں میں شامل ہیں۔
لیگی ارکان شمولیت