نان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی سمگلنگ ناکام ،1 گرفتار ،883 برآمد

نان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی سمگلنگ ناکام ،1 گرفتار ،883 برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر ) سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ قبائلی علاقہ سے متصل ایریا میں غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کی نقل و حرکت کا امکان ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ایس پی صدر ڈویژن شوکت خان ، ڈی ایس پی بڈھ بیریاسین خان اور ایس ایچ او سربند تحسین اللہ پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم ترتیب دیتے ہوئے قبائلی علاقہ سے متصل علاقہ کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی، جس کی روشنی میں قبائلی علاقہ سے آنے والے تمام راستوں کی نگرانی شروع کرتے ہوئے مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی تھیں۔ گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او سربند تحسین اللہ بمعہ دیگر پولیس نفری نے سربند نہر پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ موٹر کار نمبر WV-286/ICT برنگ سفید کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 883 عدد مختلف ماڈل کے نان کسٹم پیڈ موبائل فونز بر آمد کرکے سرکاری خزانہ کوکسٹم ڈیوٹی کی مد میں لاکھوں روپے نقصان سے بچا کر ملزم شوکت ولد حاجی محمد سکنہ سربند کو گرفتار کرلیا۔ جدید موبائل فونزکسٹم ڈیوٹی کی مدمیں لاکھوں روپے ادا نہ کرنے کی وجہ سمگل کئے جا رہے تھے۔جبکہ اس ضمن میں کسٹم حکام کو اطلاع دے کر ضروری کارروائی کے بعد تمام بر آمد شدہ فونز کسٹم حکام کے حوالہ کر دئیے جایینگے۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے بہترین کارکردگی پر کارروائی میں حصہ لینے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔